ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / منڈگوڈ میں جانوروں کے چارے والی گھاس میں آگ 

منڈگوڈ میں جانوروں کے چارے والی گھاس میں آگ 

Wed, 10 May 2017 17:31:51  SO Admin   S.O. News Service

منڈگوڈ9؍مئی (ایس او نیوز)جانوروں کا چارہ بنانے کے لئے جمع کرکے رکھی گئی گھاس میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ منڈگوڈ تعلقہ کے چیگلّی گرام میں پیش آیا ہے، جس کی وجہ سے تقریباً ایک لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
کہتے ہیں کہ یہ آگ گنپتی ہولی ایپا کے گھر کے پچھواڑے میں رکھے ہوئے گھاس کے ذخیرے میں لگی تھی۔ جس کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیااور آگ بجھانے کی کارروائی انجام دی۔جس کی وجہ سے مزید بڑانقصان ہونے نہیں پایا۔


Share: